ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گزشتہ 2ماہ میں تمل ناڈو کے تیسرے وزیر اعلی بنیں گے پلانیسوامی، گورنر سے کی ملاقات

گزشتہ 2ماہ میں تمل ناڈو کے تیسرے وزیر اعلی بنیں گے پلانیسوامی، گورنر سے کی ملاقات

Tue, 14 Feb 2017 23:37:36    S.O. News Service

چنئی، 14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جیسے ہی سپریم کورٹ نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں ششی کلا کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی، اس کے کچھ ہی گھنٹے بعد ششی کلا گروپ نے پلانیسوامی کو انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کر لیا۔ششی کلا نے یہ داؤ کھیل کر ثابت کر دیا ہے کہ اے آئی ڈی ایم کے پر انہیں کا قبضہ ہے اور وہی اس کو اپنی مرضی سے چلائیں گی۔ان کے وفادار پلانیسوامی کو پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے،اگر پلامیسوامی کو ریاست کے وزیر اعلی بنتے ہیں تو گزشتہ دو ماہ میں اقتدار سنبھالنے والے وہ تیسرے وزیر اعلی ہوں گے۔ادھر، پنیرسیلوم کو ششی کلا کیمپ نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔بعد میں دیر شام ششی کلا خیمے کے انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کے رائج لیڈر ادپاڈی کے پلانیسوامی نے تمل ناڈو کے گورنر ودیا راؤ سے ملاقات کی۔مانا جا رہا ہے کہ انہوں نے گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا ہے۔وہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے فورا بعد ششی کلا کیمپ نے پلانیسوامی کو انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا۔سپریم کورٹ نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں ششی کلا کو مجرم قرار دے کر اور سزا سنا کر ان کے وزیر اعلی بننے کی امیدیں ختم کر دی۔ششی کلا کو پانچ فروری کو انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا لیکن وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے دو دن پہلے بغاوت کے سر اٹھاکر کہا تھا کہ انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے پابند کیا گیا۔گورنر نے گزشتہ ہفتے پنیرسیلوم اور ششی کلا سے ملاقات کی تھی۔ششی کلا نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔


 


Share: